کئی قومی اور علاقائی ٹیلی ویژن نیوز چیانلس کے نمائندے پونے سے بطور خاص اوبی ویانس کے ساتھ خلدآباد پہنچ گئے ۔
اخباری نمائندوں کے بے حد اصرار پر انہوں نے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اورنگ آباد جانے پر لگائی گئی پابندی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹر میں برسراقتدار کانگریس اور راشٹریہ وادی کانگریس کی ملی جلی حکومت کے رویہ کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں جاسکتے ہیں اور عوام سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔ وہ اس بات سے لا علم ہیں کہ حکومت مہاراشٹرا کو ان سے کونسا خوف لا حق ہے ۔
عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور عدلیہ میں انہوں نے عرضی بھی دی ہے اور انہیں یقین ہے کہ عدلیہ سے انصاف حاصل ہوگا ۔ انہوں نے اورنگ آباد بہت جلد آنے اور عوام سے خطاب کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں آئیں گے ، ضرور آئیں گے اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عوام سے اپنی بات کریں گے ۔ ان کی تقریر چاہے کسی کو پسند آئے یا نہیں وہ ضرور اپنے مافی الضمیر کا اظہار کریں گے ۔
مہاراشٹرا بالخصوص مرٹھواڑہ کا علاقہ اس وقت اضطراب کا شکار ہے ۔ نوجوانوں میں بے روزگاری ہے ۔ بالخصوص مسلم نوجوانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنے حکومت کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہی ہے ۔
Overwhelming Response to Barrister Asaduddin Owaisi at Khuldabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں