عثمانیہ یونیورسٹی میں میلاد النبی کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

عثمانیہ یونیورسٹی میں میلاد النبی کانفرنس

وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ پروفیسر ایس ستیہ نارائن نے احاطہ جامعہ عثمانیہ میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہب اسلام کی تعلیمات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات اور احادیث کے بارے میں واقف کرانے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اس سلسلہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقررین نے جو حضورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور احادیث سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں ۔ اس سے نوجوانوں کو اپنے والدین ، اساتذہ ، بزرگوں دیگر افراد کے ساتھ حسن سلوک اختیا رکرنےاور دیگر اچھی معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔ پروفیسر نارائنا آج مائناریٹییز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ عثمانیہ کی جانب سے منعقد کردہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے آرگنائزر نے بلالحاظ مذہب وملت یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر کیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں آرگنائزر کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کی تعلیمات میں جنت اور دوزخ کا تصور موجود ہے ۔ جو لوگ دنیا میں اچھے اعمال کرتے ہیں خدا انہیں مرنے کے بعد جنت میں داخل کرتا ہے جو برے اعمال کرتے ہیں وہ دوزخ میں چلے جاتے ہیں ۔ رکن عاملہ جامعہ عثمانیہ محمد عبدالقادر فیصل چشتی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ مذہب اسلام میں خواتین کو جتنے حقوق دئیے گئے ہیں دنیا کے کسی اور مذہب میں اس طرح کے حقوق نہیں دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ ملالہ یوسف زئی کا غلط پروپگنڈہ کر رہے ہیں ۔ وہ دنیا میں مذہب اسلام کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین تعلیم یافتہ بن کر کئی شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
پروفیسر مولانا سید محمد تنویر الدین خدانمانی نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد آج عثمانیہ یونیورسٹی میں میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دیگر مذاہب کے ماننے والوں تک حضورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پہنچاناہے ۔
صدر مائناریٹییز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ عثمانیہ یونس پرویز نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر تلنگانہ اویوجےاےسی کے صدر پی روی "ایس سی" "بی سی" اور دیگر تنظیموں کے قائدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

Mailad un Nabi conference in osmania university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں