مغربی بنگال وزیر تعلیم کے ہاتھوں کتاب میلہ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

مغربی بنگال وزیر تعلیم کے ہاتھوں کتاب میلہ کا افتتاح

کہا جاتا ہے کہ بنگال کے لوگ پڑھنے لکھنے کے بڑے شوقین ہوتے ہیں اس کی زندہ مثال 37واں بین الاقوامی کولکتہ کتاب میلہ میں دیکھا گیا جو 16روز تک اہل علم کے ذوق کی پیاس بجھاتا رہا۔ جہاں تقریباً18لاکھ لوگوں نے شرکت کی اور قریب22کروڑکی کتابیں فروخت ہوئیں ۔ شائقین کتب کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے گذشتہ دنوں مضافات کے بیل گچھیا کمرہٹی کے فیڈر روڈ کے دیو مالا پاڑہ میدان میں ایک کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جو 18فروری تک چلے گا۔ کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر تعلیم براتابسو یہ میلہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور مقامی ایم ایل اے مدن مترا کی قیادت میں لگائے گئے ہیں ۔ اس افتتاحی تقریب میں ممبر آف پارلیمنٹ سوگت رائے ، بارا نگر کے ایم ایل اے تاپس رائے ، وزیر صحت چندریما بھٹاچاریہ اور بردوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمرتی کمار سرکار کے علاوہ کئی ادبی شخصیات موجود تھیں ۔

bengal education minister inaugurate book fair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں