چارمینار سے متصل مندر کا مقدمہ خارج - ہائیکورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

چارمینار سے متصل مندر کا مقدمہ خارج - ہائیکورٹ

چار مینار سے متصل مندر کا مقدمہ خارج ، مزید کسی احکام کی ضروت نہیں : ہائی کورٹ
چیف جسٹس ہائی کورٹ پی سی گھوش اور جسٹس ولاس افضول پورکر پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے تاریخی چار مینار سے متصل بھاگیہ لکلشمی مندر کی توسیع کے خلاف دائر کردہ رٹ درخواست کی یہ کہتے ہوئے یکسوئی کردی کہ قبل ازیں جاری کردہ عبوری احکام کافی ہے ۔ محسن عبداللہ بلعلہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ مذکورہ مندر کی توسیع قانون کے خلاف ہے اور اس سے ٹریفک متاثر ہوگی جس پر بنچ عبوری احکام جاری کرتے ہوئے حکومت کو 30 اکتوبر کا موقف جوں کا توں برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ آج اس مقدمہ کی سماعت کے بعد ڈیویژن بنچ نے محسوس کیا کہ عبوری احکام کے بعد اس مقدمہ میں مزید احکام جاری کرنے کی ضرورت نہیں ۔ چنانچہ اس کیس کو ختم کردیا گیا ۔

Bhagyalakshmi Mandir - Maintain status Quo - High Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں