بنگلہ دیش - اسلام پسندوں کا ملک گیر بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

بنگلہ دیش - اسلام پسندوں کا ملک گیر بند

اسلام پسندوں کا ملک گیر بند جو :دہرے بلاگرس" کو اہانت مذہب کےجرم میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منایا گیا تھا ، پرتشدد ہوگیا جبکہ پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئ جس میں کم ازکم 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 50 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ایک عینی شاہد نے کہا کہ اسلام پسندوں کا ادعا ہےکہ ہلاک ہونے والے 5 افراد میں سے 4 ان کے کارکن تھے ۔ گواہ نے کہا کہ اسلام پسند تنظیم خلاف مجلس کو بنیاد پرست جماعت اسلامی کی تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے ملازمین پولیس پر حملہ کیا جبکہ اسلام پسند برسراقتدار عوامی لیگ کے ایک سینئر قائد کو زد کوب کررہے تھے اور پولیس نے اسے روکنے کے لیے دخل اندازی کی تھی ۔ برہم دیہاتی جھڑپوں میں شامل ہوگئے ۔ پولیس کی فائرنگ نے صورتحال ابتر بنا دی جبکہ اس سے ایک گھریلو خاتون بھی ہلاک ہوگئی ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج لیاقت نے کہا کہ 16 ملازمین پولیس جس میں وہ خود بھی شامل ہیں جھڑپ میں زخمی ہوگئے ۔ اسلام پسندوں کے بڑے بڑے چاقووں ، لاٹھیوں ، اینٹوں اور آتشی اسلحہ کے ساتھ تین سمتوں سے حملہ کیا تھا ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب زخمیوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہیں جن کا علاج مقامی ہسپتالوں میں کیا جا رہا ہے ۔ 12 سیاسی پارٹیوں کی ہم خیال ہیں ملک گیر بند کا اعلان کیا تھا یہ نوجوانوں کے احتجاج کے جواب میں احتجاج تھا ۔ نوجوانوں نے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے حقیقت پسندانہ پرپیگنڈہ قرار دیا ہے اور ہم وطنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے مذہبی جذبات کا استحصال کرنے والوں سےخبردار رہیں ۔ اسلام پسندوں کی ہڑتال کا دارلحکومت ڈھاکہ اور دیگر کئی بڑے شہروں میں بہت کم اثر مرتب ہوا ۔ گاڑیاں معمول کے مطابق بند کی اپیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر چل رہی تھی ۔ کاروباری مراکز اور دفاتر کھلے تھے ۔

Bangladesh strike Over Atheist Bloggers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں