یمن میں القاعدہ کا مخالف امریکہ اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

یمن میں القاعدہ کا مخالف امریکہ اعلان

یمن کی القاعدہ میں ایسے کسی بھی شخص کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو یمن میں امریکی سفیر یا کسی بھی امریکی فوجی کو ہلاک کردے۔ اسلامی ویب سائٹس پر نگرانی رکھنے والے ایک گروپ نے کہاکہ عرب جزیرہ نما کی القاعدہ شاخ نے کہاکہ وہ سفیر برائے یمن جیرالڈ اسٹین کو ہلاک کرنے والے کو 3 کیلو گرام سونا انعام دے گی۔
عسکریت پسندوں نے اپنی ویب سائٹ پر اس کا اعلان کیا ہے کہ یمن میں تعینات کسی بھی امریکی فوجی کو ہلاک کرنے پر القاعدہ 50 لاکھ یمنی ریال کا انعام دے گا۔ یہ پیشکش 6ماہ تک کارآمد رہے گی۔ القاعدہ کے بیان کے بموجب اس پیشکش کا مقصد مسلم امہ کو جہاد کا دائرہ عوام میں وسیع کرنا ہے۔

Al-Qaida in Yemen offers 3 kg of gold for murder of U.S. ambassador

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں