ہندوستان پاکستان - ایٹمی تنصیبات فہرست کا تبادلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

ہندوستان پاکستان - ایٹمی تنصیبات فہرست کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان نے مسلسل 22 ویں مرتبہ اپنے نیوکلیر تنصیبات اور مراکز کی فہرست کا آج تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے ایک معاہدہ کے تحت یہ تبادلہ عمل میں آتا ہے۔ وزارت خارجی امور نے آج ایک بیان میں کہا "ہندوستان اور پاکستان نے آج سفارتی ذرائع کے توسط سے نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت اپنی ایٹمی تنصیبات اور مراکزکی فہرست ایک دوسرے کے حوالے کی جو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنصیبات پر حملوں پر امتناع‘معاہدے کا ایک حصہ ہیں۔ " اس معاہدہ پر 31/دسمبر1988ء کو دستخط کئے گئے تھے اور 27/جنوری1991ء سے اس پر عمل آوری شروع ہوئی۔ معاہدہ کی ایک اہم شق کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کو اپنی ایٹمی تنصیبات و مراکز کے بارے میں معلومات ہرسال یکم جنوری کو فراہم کرتے ہیں۔

India and Pakistan exchanged a list of their nuclear facilities under the agreement on the first of January of every calendar year.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں