ایران اور اخوان دونوں سے خطرہ - دبئی پولیس سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

ایران اور اخوان دونوں سے خطرہ - دبئی پولیس سربراہ

متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے پراسکیوٹرس نے ایک اسلامی گروپ سے تعلق کے الزام میں گرفتار خواتین سے تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ خواتین مبینہ طورپر متحدہ عرب امارات میں اقتدار پر قبضے کیلئے سازش تیار کررہی تھیں۔ یواے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" نے اٹارنی جنرل سالم قبیش کے بیان کے حوالے سے ان خواتین سے تفتیش کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ان خواتین پر ملک کے اقتدار پر قبضے کیلئے نیٹ ورک تشکیل دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم انہوں نے زیر تفتیش خواتین کی حقیقی تعداد نہیں بتائی۔ دریں اثناء دبئی کے پولیس سربراہ ضاحی خلفان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یو اے ای میں 26/دسمبر کو گرفتار کئے گئے افراد کا القاعدہ سے تعلق تھا۔ اس گروپ میں یو اے ای، سعودی اور خطے کی دوسری ریاستوں میں بم حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ لوگوں کو قتل بھی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے آج شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یمن سے تعلق رکھنے والی جنگجو تنظیم "جزیرہ نما عرب میں القاعدہ" کی خلیجی ریاستوں میں دراندازی پر تشویش کااظہار کیا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی کی فورسز کی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں القاعدہ کا خطرہ کم ہوگیا ہے۔ ضاحی خلفان کا کہنا تھا کہ صرف القاعدہ ہی یواے ای کیلئے سکیورٹی خطرہ نہیں ہے بلکہ اسے ایران اور اخوان المسلمون نظریاتی طورپر دو مختلف نقطہ نظر کے حامل ہیں لیکن ان دونوں سے ایک جیسے خطرات لاحق ہیں۔ ان کے بہ قول اخوان المسلمون اور ایران دونوں ہی اپنے اپنے انقلابات کو برآمد کرنا چاہتے ہیں۔

UAE militant cell linked to Yemen's al Qaeda: Dubai police chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں