سعودی عرب - مکہ میٹرو ریلوے کی منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-02

سعودی عرب - مکہ میٹرو ریلوے کی منظور

مکہ مکرمہ۔
یکم/جنوری (ایجنسیز)
سعودی کابینہ نے مکہ مکرمہ میں 60 ارب ریال کی لاگ سے شہر کے اندرونی ریلوے سسٹم( مکہ میٹرو ریلوے) پر عمل درآمد کی منظوری دیدی ہے جس کی تکمیل سے شہر کے دور دراز علاقوں میں قیام پذیر دوسرے ملکوں سے آنے والے عازمین حج اور زائرین کو عبادت کیلئے مسجد الحرام آنے اور واپس جانے یک سہولت حاصل ہوگی۔ مکہ میونسپلٹی کے عہدیدارعباس قطان کے مطابق اس ریل نیٹ ورک کیلئے مسجد الحرام کے اطراف میں 700 میٹر کے علاقے کے اندر چار ریلوئے اسٹیشن بنائے جائیں گے جن کیلئے 8 سو جائیدادیں حاصل کی جائیں گی اور ان پر قائم عمارتیں مسمار کردی جائیں گی۔ ایک اسٹیشن اجیاد کے علاقے میہں ہوٹل فندق الشہدا کے بالمقال پرانے پاکستان ہاوس کے قریب، دوسرا جبل مدافع، تیسرا شعب عامر اور چوتھا باب عبدالعزیز کے قریب مسفلہ میں تعمیر کئے جائیں گے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منور کے درمیان سفر کیلئے زیر تعمیر 450 کلو میٹر طویل حرمین ریلوئے اور مناسک حج کی ادائیگی کے پانچ دنوں کے دوران منیٰ کی خیمہ بستی، میدان عرفات اور مزدلفہ کے درمیان سفر کیلئے بنائی جانے والی مشاعر ریلوئے کے بعد مکہ میٹرو ریلوئے حاجیوں کی سہولت کیلئے تعمیر کیا جانے والا ریلوئے کا تیسرا نیٹ ورک ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں