اسکولوں میں مخالف برطانیہ جذبات کی حوصلہ افزائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-02

اسکولوں میں مخالف برطانیہ جذبات کی حوصلہ افزائی

لندن۔
یکم/جنوری (ایجنسیز)
برطانیہ میں ایسے اسکولس کی تعداد میں مسلسل اضافہ وہرہا ہے جہاں بچوں کو برطانوی طرز زندگی کے خلاف تربیت دی جارہی ہے۔ خفیہ دستاویزات میں خبردار کیاگیا ہے کہ یہ صورتحال مستقبل میں پریشان کن ثابت ہوسکتی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزراء ملک میں تقریباً ایسے 100سے زائد اسکولس سے پریشان ہیں جن میں اکثریت اسلامی اسکولس کی ہے اور جہاں برطانیہ کے خلاف نفرت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق تعلیمی شعبہ سے وابستہ عہدیداران کو اندیشہ ہے کہ وہ انتہا پسندی کے اس رجحان کو ختم نہیں کرپائیں گے کیونکہ اسے ثابت کرنا ایک مشکل مسئلہ ہے۔ حال ہی میں مبلغ اسلام عمر باقری کے ملک سے اخراج سے متعلق خفیہ دستاویزات میں بھی اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں