عرب امارات میں اخوان المسلمون کا رکن گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-02

عرب امارات میں اخوان المسلمون کا رکن گرفتار

دوبئی۔
یکم/جنوری (ایجنسیز)
متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی حکام نے مصری سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 10افرادکو یواے ای سے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای میں اخوان المسلمون کی قیادت اور کارکنوں کی مسلسل ایک برس سے نگرانی کی جارہی تھی۔ مسلسل مانٹیرنگ کے نتیجہ میں حکام کومعلوم ہوا کہ تنظیم یو اے ای میں اپنا نیٹ ورک انتہائی منظم طریقے سے چلارہی ہے۔ اس کے کارکن ملک کے مختلف حصوں میں خفیہ تنظیمی اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ ’’انتظامی دفاتر،، کے کور نام سے اخوان المسلمون دوبئی میں مقیم مصری کمیونٹی کو اپنا ہمنوا بنانے میں مصروف تھی۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم نے مالی وسائل جمع کرنے کی غرض سے مختلف کمپنیاں اور فرنٹ ڈیسک بنارکھے تھے۔ حکام کے مطابق اخوان المسلمون کی دوبئی سے گرفتار قیادت اور کارکن ملک کے دفاعی نظام کے بارے میں معلومات اور اہم راز بھی جمع کرنے میں مصروف پائے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں