Kakinada MLA Dwarampudi Chandrasekhara Reddy joins YSR Congress
آندھرا پردیش کی کانگریس کو اس وقت اور ایک جھٹکا لگا جب کاکی ناڈا سے اس کے ممبر اسمبلی چندرشیکھر ریڈی نے آج باقاعدہ طورپر وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہو گئے ۔ اسمبلی میں کانگریس کے ممبران کی تعداد 149 ہے جو 294 ارکان والی اسمبلی میں اکثریت کیلئے ضروری 148 سے صرف ایک زیادہ ہے ۔ بہرحال چندر شکھر ریڈی نے کہاکہ وائی ایس آر میں شامل ہونے کے باوجود وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے صدر وائی ایس آر کانگریس وائی ایس وجئے اماں سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کی کار روائی مکمل کی۔ ان کے اس اقدام پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ جگن موہن ریڈی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں