لکھنو۔
2/جنوری (ایجنسیاں)
بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو نے آج واضح کیا ہے کہ اگر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدے کے طورپر اتارا جاتا ہے تو وہ اس کی سخت مخالفت کریں گی۔ مایاوتی نے کہاکہ حالانکہ پی ایم امیدوار طئے کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن وہ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گی۔ مایاوتی نے کہاکہ اب تک نریندرمودی حکومت کے کام کو دیکھنے کے بعد بی ایس پی انہیں کبھی ملک کا وزیراعظم بننے دینا نہیں چاہے گی۔ قابل غور ہے کہ مودی نے گجرات میںمسلسل تیسری بار انتخابات جیت کر 2014ء میں ہونیوالے لوک سبھا انتخابات کیلئے این ڈی اے کی جانب سے پی ایم امیدوار بنائے جانے کیلئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ "ریپسٹ اور مجرموںکو عزت نہیں دینے اورالیکشن میں ٹکٹ نہیں دینے سے وہ صدفیصد متفق ہیں اور وہ دیگر جماعتوں سے بھی اپیل کرتی ہیں کہ مجرموں کو الیکشن میں ٹکٹ نہ دیں۔
2013-01-03
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں