گنگا ندی کی صفائی آخر کب؟ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-03

گنگا ندی کی صفائی آخر کب؟

گنگا ندی کی صفائی آخر کب؟ کروڑوں کا بجٹ آخر جاتا کہاں ہے؟
وارانسی۔
2/جنوری(ایجنسیاں)
گنگاندی کی صفائی کو لے کر دہائیوں سے لوگ دہائی دے رہے ہیں مگر حکومت ہے کہ اس کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔ ہر سال کروڑوں روپئے گنگاکی صفائی کیلئے منظور ہوتے ہیں مگر ندی کی گندگی اسی طرح برقرار ہے۔ ندی کی صفائی کا ٹھیکہ اٹھانے والے بھی اتنے بے شمر ہیں کہ اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ کم ازکم ان گھاٹوں کی صفائی رکھیں یا ندی کے ان کناروں کو صاف رکھیں جہاں لوگ روز جاتے ہیں نہاتے ہیں اور پوجا کرتے ہیں۔ دشاشومیدھ اور راجندر سادھ گھاٹ گنگاندی کے ایسے گھاٹ ہیں جس پر لوگ ہزارہا کی تعداد میں روزآتے ہیں۔ ان گھاٹوں سے لوگ کشتی لیتے ہیں اور ندی کے دوسرے کنارے پر جاکر لتان اور درشن پوجن کرتے ہیں۔ ان گھاٹوں کی حالت دوسرے عام گھاٹوںکی بہ نسبت زیادہ خراب ہے۔ واضح ہو کہ ندی میں پوجا پاٹھ کی وجہہ سے جو پھول مالائیں اور پلاسٹک جمع ہوجاتی ہے اس کیلئے باقاعدہ صفائی ملازمین مقرر ہیں مگر وہ ان گھاٹوں کی صفائی برابر نہیں کرتے۔ وشاشومیدھ گھاٹ کے سامنے ندی کے دوسرے کنارے پر پلاسٹک اور پھول مالا کے کوڑوں کا ایک انبار لگا ہوا ہے جو اس خوبصورت ندی کے چہرے پر داغ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں