ہند و پاک کے درمیان تجارت - وزیر کامرس پاکستان کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-02

ہند و پاک کے درمیان تجارت - وزیر کامرس پاکستان کا بیان

وزارت پارچہ بانی، زرعی شعبہ اور چند صنعتیں مخالف، وزیر تجارت پاکستان کا بیان
اسلام آباد۔
یکم/جنوری (پی۔ٹی۔آئی)
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بھرپور تجارتی فراخدلی میں تاخیر بشمول ہندوستان کو پاکستان کا پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے میں تاخیر کی وجہہ طریقہ کار میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہیں اور پاکستان ان رکاوٹوں کو دورکرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کے وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے ہندوستانی وزیر تجارت آنند شرما سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے تجارت میں مکمل فراخدلی پیدا کرنے میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان کی تفصیلات آنند شرما کو بتاتے ہوئے اطلاع دی کہ اسلام آباد باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ روزنامہ دی ڈان کی اطلاع کے بموجب پاکستان نے ہندوستان کو تیقن دیا ہے کہ وہ مرحلہ وار انداز میں منفی فہرست برائے تجارت ختم کردینا چاہتا ہے تاکہ تمام 1209 اشیاء کی تجارت ممکن ہوسکے۔ مخدوم امین فہیم نے حکومت ہند سے کہا کہ حکومت پاکستان منفی فہرست کے خاتمہ کی پابند ہے۔ خبر کے بموجب تجارت کو مکمل طورپر فراخدل بنانا اب کچھ ہی وقت کی بات رہ گیا ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی مقامی پیداوار کنندوں کو لامحدود تحفظ فراہم کرنے کا خواہش نہیں ہے۔ مخدوم امین فہیم نے کراچی میں ایک بزنس اجلاس کے موقع پر علیحدہ طورپر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا وقف عطا کرنے میں ’’مختصر وقت کیلئے،، تاخیرکرنے پر مجبور ہوگیا ہے کیونکہ کئی صنعتوں نے اس بارے میں ذہنی تحفظات ظائر کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو 31/دسمبر تک منفی فہرست نظام بتدریج ختم کردینا چاہئے تھا تاکہ ہندوستان کو نئے سال کے آغازکے موقع پر پسندیدہ ترین ملک کا موقف دیاجاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں