ایم کیو ایم کی ریلی کے بعد بم دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-02

ایم کیو ایم کی ریلی کے بعد بم دھماکہ

کراچی۔
یکم/جنوری (پی۔ٹی۔آئی)
چار اشخاص ہلاک اور 50دیگر آج زخمی ہوگئے۔ جب ایک موٹر سائیکل پر نصب کردہ بم متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) ہیڈ کوارٹرس کے قریب ایک پارک کے پاس پھٹ پڑا۔ جہاں پارٹی نے کچھ ہی دیر قبل اپنی زبردست ریالی کا اختتام کیا تھا۔ یہ دھماکہ عائشہ منزل چوراہا پر پیش آیا جو جناح گراونڈ سے کچھ ہی فاصلہ پر واقع ہے۔ جہاں ایم کیو ایم کی دوپہر میں ریالی منعقد ہوئی تھی۔ عینی شاہدین اور پولیس عہدیداروں نے کہاکہ اس ریالی سے واپس ہونے والے لوگ شام تقریباً7:15 بجے پیش آئے دھماکہ کی زد میں آگئے۔ صوبہ سندھ کے وزیر صحت صغیر احمد نے کہاکہ اس دھماکہ کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ 50 زخمی لوگوں کئی قریبی اسپتالوں میں شریک کرایاگیا۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہے۔ نامور عالم دین طاہر القادری جو تحریک منہاج القرآن کے رہنما بھی ہیں وہ بھی آج ایم کیو ایم ہیڈکوارٹرس آئے تھے تاکہ 14/جنوری کو مجوزہ بڑی ریالی کیلئے پارٹی کی حمایت اور شرکت کیلئے باقاعدہ زور دے سکے۔ یہ ریالی بدعنوان حکومت اور انتخابی نظام کے خلاف اسلام آباد تک مارچ کے سلسلہ میں منعقد کی جارہی ہے۔ بم ایک میٹرنٹی ہوم کے قریب کھڑی کی گئی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں