میونسپل کارپوریشن منصوبہ - مساجد اور مدارس کی نشاندہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-10

میونسپل کارپوریشن منصوبہ - مساجد اور مدارس کی نشاندہی

میونسپل کارپوریشن ممبئی نے لینڈ یوز سروے کے تعلق سے شہریوں کے مشورے اور اعتراضات منگوانے کی تاریخ کو 11/جنوری سے بڑھا کر اب 24/جنوری کر دیا ہے۔
اس دوران شہری اپنے اپنے وارڈ میں علاقوں کے نقشوں کو دیکھ سکتے ہیں اور وارڈ آفیسر سے دفتری اوقات میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح مساجد اور مدارس کی نشاندہی بھی کرائی جا سکتی ہے۔
مساجد ، مدارس اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو اس جانب فوری توجہ دینا ہوگا کیونکہ اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو اس میں کسی طرح کی ترمیم و تنسیخ ممکن نہیں ہوگی اور پھر اس موقع کے لیے شہریوں کو 20 برسوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Municipal Corporation of Greater Mumbai land use survey last submission date

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں