چین - غربت کی کمی کے منصوبے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

چین - غربت کی کمی کے منصوبے

چینی معاشرہ میں دولت کے لحاظ سے بڑھتی ہوئی خلیج پر تشویش میں مبتلا برسر اقتدار چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے عہد کیا کہ آئندہ برسوں میں 20کروڑ انتہائی غریب افرا کی معاشی حالت بہتر بنانے جدوجہد کی جائے گی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی تشکیل جدید کے بعد دو اعلیٰ قائدین ژی جنپنگ اور لی کیقیانگ نے انتہائی غربت زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد تسلیم کیا کہ چین کو غربت میں کمی کیلئے مزید بہتر کچھ کرنا ہے حالانکہ گذشتہ 30 سال میں 50کروڑ افراد کی معاشی حالت بہتر بنائی جاچکی ہے۔
59 سالہ ژی جنپنگ مارچ 2013ء میں چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے انہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس عام میں معتمد عمومی منتخب کیاگیا ہے۔ انہوں نے چین کے صوبہ ہیپی کے علاقہ فوپنگ کے چند دیہاتوں کا دورہ کیا۔ جہاں سالانہ فی کس آمدنی مبینہ طورپر 390 امریکی ڈالر ہے جبکہ قومی اوسط 3461 امریکی ڈالر ہے۔ 57 سالہ لی پارٹی کی 7رکنی مجلس قائمہ میں دوسرے مقام کے قائد منتخب کئے گئے ہیں۔ وہ موجودہ وزیراعظم وین جیاباؤ کے جانشیں ہوں گے۔ انہوں نے پہاڑی دیہاتو ںکا دورہ کیا۔ تنگ اور برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے کاشتکاروں سے ان کے فوری اندیشوں کے بارے میں دریافت کیا۔
غربت زدہ علاقہ عام طورپر وسطی اور مغربی چین میں مرتکز ہیں جن کی جملہ آبادی 20کروڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں اعتدال پسند خوشحال سماج کی تعمیر کرنا ہے تو ہمیں 20کروڑ افراد کو غربت سے باہر نکالنا ہوگا اور یہ ایک بڑی مہم ثابت ہوگی۔ یہ مہم شہریان کے عمل میں تیز رفتاری کانتیجہ ہے۔ دونوں قائدین نے چین میں دولت کے اعتبار سے تیزرفتار توسیع پذیر خلیج پر بڑھتی ہوئی تنقیدوں کے پیش نظر غریب علاقوں کا دورہ کیا۔


China plans for poverty reduction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں