دہلی کشمیر اور آگرہ میں بارش اور برفباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

دہلی کشمیر اور آگرہ میں بارش اور برفباری

نئی دہلی میں آج ریکارڈ توڑدینے والی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا طوفان آیا، جس کی وجہہ سے شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوئی اور درجہ حرارت میں نمایاں طورپر کمی آئی۔ 36گھنٹوں میں 33.5ملی میٹر اور گذشتہ24گھنٹوں میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 2003 ء کے بعد یہ ریکارڈ توڑدینے والی بارش ہے ۔ 2003ء میں جملہ 15.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اعظم ترین درجہ حرارت 16.4 اور اقل ترین 4 درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4 درجہ سلسیس کم ہے ۔ زبردست بارش اور ژالہ باری کی وجہہ سے دہلی میں معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ۔ کئی علاقے زیر آب آ گئے اور ٹریفک جام ہو گئی۔ گاڑیوں کی نقل و حرکت کئی علاقوں میں بری طرح متاثر ہوئی۔ وادی کشمیر میں شدید برفباری کی وجہہ سے عام زندگی شدید طورپر متاثر ہوئی جس کی وجہہ سے ریاست کے ملک کے دیگر علاقوں سے روابط منقطع ہو گئے ۔ سری نگر، جموں قومی شاہراہ کو بھی بند کر دیا اور پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔ آگرہ حالانکہ ایک ایسا شہر ہے جہاں موسم ہمیشہ معتدل رہتا ہے لیکن گذشتہ شب اس جغرافیائی روایت نے بھی بالآخر سرکشی کی۔ شدید بارش اور ژالہ باری کے علاوہ آگرہ شہر تیز و تند ہواؤں کی لپیٹ میں تھا۔

Raining and snowfall in delhi, kashmir and agra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں