عوام کے لیے مرکزی حکومت کے متنازعہ اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

عوام کے لیے مرکزی حکومت کے متنازعہ اقدامات

روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے سے ہکان عام آدمی پر حکومت نے مہنگائی کا بڑا بوجھ ڈالنے کا انتظام کر دیا ہے ۔ حکومت نے ڈیزل کی قیمت طئے کرنے کا حق جزوی طورپر تیل کمپنیوں کو دیدیا ہے ۔ اب سرکاری پٹرولیم کمپنیاں ایک خاص وقفہ پر ڈیزل کی قیمتیں بڑھاسکیں گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب ڈیزل ہر ماہ تقریباً چالیس سے پچاس پیسے مہنگا ہو گا۔ اس سے آنے والے دنوں میں نہ صرف ریل اور ٹرک، بس کے کرائے میں اضافہ ہو گا بلکہ روزمرہ کی اشیاء بھی مہنگی ہو جائیں گی۔ ویسے مرکزی حکومت نے گھریلو خواتین کو فوری طورپر راحت دینے کیلئے سالانہ ملنے والے رعایتی ایل پی جی سلنڈر کی تعداد 6 سے بڑھا کر9 کر دی ہے ۔ اپریل2013ء سے ہر خاندان کو سال میں 9سبسیڈی والے سلنڈر ملیں گے ۔ رواں مالی سال 2012-13 کے باقی مہینوں میں گیس کنکشن رکھنے والوں کو مزید 2رعایتی سلنڈرس دئیے جائیں گے ۔ اس طرح سے ہر ایل پی جی صارف کو رواں مالی سال کے دوران 8رعایتی سلنڈر کی فراہمی ہو گی۔ ایل پی جی اور کیروسین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Govt increases LPG subsidy cap from 6 to 9, allows oil companies to revise diesel price

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں