گولیوں سے چھلنی طالبان کی نعشیں دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

گولیوں سے چھلنی طالبان کی نعشیں دستیاب

پاکستان میں گولیوں سے چھلنی طالبان کی 9 نعشیں دستیاب
پاکستان طالبان جنگجوؤں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقہ میں دستیاب ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ میران شاہ سے ایک سکیورٹی عہدیدار نے خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ نامعلوم افراد 9نعشوں کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ کوئی بھی نہیں جانتا کہ ان کے قاتل کون ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے بتایا کہ یہ تمام افراد طالبان کے جنگجو تھے اور انہوں نے سرکاری سکیورٹی فورس کو ان کے قتل کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو پیر کو کو ہی ہلاک کیاگیا ہے تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ انہیں کب اور کس نے اغوا کیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں طالبان شدت پسندوں کی ہیں جبکہ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اغوا کیاگیا تھا۔ تاحال پاکستانی طالبان کی جانب سے مہلوکین کے طالبان ہونے یا نہ ہونے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں توشدت پسندوں کی لاشیں ملتی رہتی ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ شمالی وزیرستان سے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔ قبائلی علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سے ان افراد کی تو لاشیں ملتی ہیں جنہیں طالبان جاسوسی کے شک میں ہلاک کرتے ہیں۔

Bullet-ridden bodies of nine ‘Pakistani Taliban fighters’ were found dumped in the northwestern tribal North Waziristan region near the Afghan border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں