ہیرا لال سبل کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

ہیرا لال سبل کا انتقال

محب اردو ہیرالال سبل کے انتقال سے ادبی حلقوں میں غم کی لہر
مرکزی وزیر کپل سبل کے والداور معروف وکیل ہیرالال سبل کے انتقال پر غم کا ماحول ہے۔ ان کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے محبان اردو نے کہاکہ ہیرالال محب اردو تھے لہذاان کا انتقال ناقابل تلافی ہے۔ ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر اخترالواسع نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اردو دانوں کے اس طبقہ سے تعلق رکھتے تھے جو اردو جاننے والے پنجابیوں کی آخری نسل تھی۔ ایک کامیاب وکیل ہونے کے ساتھ ہی انہیں یہ امتیاز حاصل ہے کہ انہو ںنے سعادت حسن منٹو کے مقدمہ کی پیروی کی تھی اور اردو کے ساتھ ان کا یہ عشق تادم مرگ قائم رہا۔ ان کی موت سے اہل اردو کا بڑا خسارہ ہوا ہے۔ سابق صدر شہر ضلع کانگریس کمیٹی پروفیسر عزیز صدیقی نے کہاکہ ہیرا لال سبل کا انتقال قابل افسوس ہے ان کا شمار محبان اردو میں ہوتا تھا اور وہ قدرآور وکیلوں میں سے ایک تھے۔ ان اشعار کا استعمال وہ عدالت میں بھی کیا کرتے تھے اور ان کی گفتگو کا بھی حصہ ہوا کرتے تھے۔ ان کا انتقال سانحہ عظیم ہے۔ عتیق صدیقی نے کہاکہ اردو کے فروغ میں ان کا اہم کردار یہ ہے کہ انہوں نے سعادت حسین منٹو کا مقدمہ لڑا تھا۔ یہ ان کی اردو کے تئیں محبت کی نمایاں مثال ہے۔ عالمی اردو ٹرسٹ کے چیرمین عبدالرحمن ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ہیرالال سبل اردوداں شحصیت کے حامل تھے۔ ان کا انتقال باعث افسوس سانحہ ہے۔ شیخ علیم الدین اسعدی نے کہاکہ لاہور میں وہ مسلمانوں کے نمائندہ وکیل تھے۔ ان کی مادری زبان اردو تھی اور وہ تاعمر اردو ہی بولتے رہے۔ آج بھی ان کے گھر کی زبان اردو ہی ہے۔ ان کے صاحبزادے اور مرکزی وزیر کپل سبل آج بھی اچھی اردو بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔

Kapil Sibal's father, lawyer Hira Lal Sibal, dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں