پاک چین سمجھوتا - الخالد-1 توپ تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-01

پاک چین سمجھوتا - الخالد-1 توپ تیاری

الخالد۔Iتوپ کی تیاری کیلئے پاک۔چین سمجھوتہ پر دستخط
پاکستان اور چین نے اصل جنگی توپ الخالد۔I کی تیاری کیلئے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں جو ان دو قدیم دوست ممالک کی طرف سے مشترکہ طورپر تیار کئے جانے والے جنگی توپوں کا تازہ ترین نمونہ ہے۔ الخالد توپ1990ء کے عشرہ میں تیار کئے گئے تھے جنہیں 2001ء میں متعارف کیاگیا۔ نئے نمونہ میں صلاحیت اور نظام کو مزید بہتربنایاگیا ہے۔ پاکستانی بھاری صنعتوں کے ادارہ ٹکسیلا اور چینی ادارہ نورنکو نے وزارت دفاعی پیداوار کے ہیڈ کوارٹرس میں ایک سمجھوتہ پر دستخط کیا ہے۔ پاکستان کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ الخالد توپ کی تیاری کے بعد اسلحہ کی مارکٹ میں فروغ حاصل ہوگا۔ چین پاکستان کو اسلحہ سربراہ کرنے والا ایک سرکردہ ملک ہے۔ ان دونوں ممالک کے قائدین اپنے باہمی تعلقات کو دھوپ چھاؤں (ہرموسم) میں یکساں تعلقات قراردیا کرتے ہیں۔

State-run companies of Pakistan and China today signed a contract for manufacturing the Al-Khalid-I tank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں