کولکاتا ائرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح بدست صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

کولکاتا ائرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح بدست صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی 20/جنوری 2013 کو کولکاتا میں نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی (این۔ایس۔سی۔بی۔آئی) ائرپورٹ کی نئی منظم ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔
اس ائرپورٹ کے نئے ٹرمینل کی تعمیر کا کام نومبر 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس نئے ٹرمینل میں کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں توسیع شدہ رن وے ، ٹیکسیوں کے لیے وسیع راہداری کے علاوہ پارکنگ کی سہولتوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
رات میں استعمال کے لیے سکنڈری رن وے کے ساتھ سی۔اے۔ٹی-1 سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ پرائمری رن وے کے سی۔اے۔ٹی-1 میں اضافہ کرتے ہوئے سی۔اے۔ٹی-2 آئی۔ایل۔سی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ اندھیرے اور دھندلی روشنی میں بھی طیاروں کی پرواز میں دشواری نہ ہو۔
کولکاتا کے اس توسیع شدہ ائرپورٹ سے دیگر ائرلائینز بھی متاثر ہو کر اس میں دلچسپی لے رہی ہیں جن میں ملیشیا ائرلائنز ، زیامین ائرلائنز ، ترکش ائرلائنز ، جاپان ائرلائنز اور فلائی دبئی شامل ہیں۔

President Pranab Mukherjee will formally inaugurate the new integrated Terminal Building of the Netaji Subhas Chandra Bose International Airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں