کبھی رات دن ہم دور تھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

کبھی رات دن ہم دور تھے

نغمہ : کبھی رات دن ہم دور تھے
فلم : آمنے سامنے (1967)
نغمہ نگار : سدھاکر شرما
گلوکار : لتا / رفیع
اداکار : ششی کپور ، شرمیلا ٹیگور
موسیقار : کلیان جی آنند جی
یوٹیوب : Kabhi raat din hum door thay

کبھی رات دن ہم دور تھے
دن رات کا اب ساتھ ہے
وہ بھی اتفاق کی بات تھی
یہ بھی اتفاق کی بات ہے

تیری آنکھ میں ہے خمار سا
میری چال میں ہے سرور سا
یہ بہار کچھ ہے پیئے ہوئے
یہ سماں نشے میں ہے چور سا
کبھی ان فضاوں میں پیاس تھی
ابھی موسم برسات ہے

مجھے تم نے کیسے بدل دیا
حیراں ہوں میں اس بات پر
میرا دل دھڑکتا ہے آجکل
تیری شوخ نظروں سے پوچھ کر
میری جاں کبھی میرے بس میں تھی
اب زندگی تیرے ہاتھ ہے

یونہی آج تک رہے ہم جدا
تمہیں کیا ملا ہمیں کیا ملا
کبھی تم خفا کبھی ہم خفا
کبھی یہ گلا کبھی وہ گلا

کتنے برے تھے وہ دن صنم
کتنی حسین یہ رات ہے

Kabhi raat din hum door thay - Aamne Saamne (1967)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں