شاہ رخ خان سیکوریٹی پر رحمٰن ملک کا مشورہ - ہندوستانی ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

شاہ رخ خان سیکوریٹی پر رحمٰن ملک کا مشورہ - ہندوستانی ردعمل

ہندوستان نے آج اداکار شاہ رخ خاں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک کے مطالبہ پر یہ کہتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا کہ پاکستان کو دوسروں کے بارے میں فکر مند ہونے کے بجائے اپنے شہروں کی سلامتی کے بارے میں فکر کرنی چاہئے ۔ مرکزی سکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا " ہم اپنے شہریوں کی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہیں ، انہیں اپنے ملک کے شہریوں کی سلامتی کی فکر کرنی چاہئے "۔ آر کے سنگھ، رحمن ملک کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے کہ ہندوستانی حکومت کو چاہئے کہ وہ اداکار کو سکیورٹی فراہم کرے ۔ پاکستانی وزیرداخلہ کل یہ بیان دیتے ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مبینہ مسائل کے بارے میں بالی و وڈ اداکار کے ریمارکس پر پیدا شدہ تنازعہ میں گھر گئے ۔ رحمن ملک نے کہا "وہ (شاہ رخ خاں ) ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں اور انہیں ہندوستان ہی میں رہنا ہے لیکن میں بھارتی حکومت سے گذارش کروں گا کہ براہ کرم انہیں سکیورٹی دیجئے ۔

SRK security row: worry about your countrymen, India tells Rahman Malik

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں