اردو زبان کے سب ممنون - شیلا ڈکشٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

اردو زبان کے سب ممنون - شیلا ڈکشٹ

دہلی اردو اکیڈیمی، دہلی حکومت کے محکمہ فن و ثقافت والسنہ کے زیر اہتمام لال قلعہ کے سبزہ زار پر مشاعرہ جشن جمہوریت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت نے کہاکہ کلاسیکل میوزک ہو یا کوئی بھی راگ سب اردو زبان کے ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح کی ثقافتی تقاریب کا انعقاد صرف اس وجہہ سے کرتے ہیں کہ تاکہ اردو زبان باقی رہے ۔ انہوں نے کہاکہ اردو صرف زبان نہیں ہے بلکہ ہماری تہذیب ہے اور ہم اس تہذیب کو برقرا ر رکھنے کیلئے تمام اکیڈیموں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہیں ۔ اس سے قبل دہلی اردو اکیڈیمی کے وائس چیرمین پروفیسر اخترالواسع نے وزیراعلیٰ شیلاڈکشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہماری وزیراعلیٰ اردو سے بے انتہا محبت کرتی ہیں ۔ حالانکہ ان کی طبیعت ناساز تھی اس کے باوجود انہوں نے اس مشاعرہ میں شرکت کی۔

All are obliged by urdu language, said Sheila dixit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں