امریکہ - دنیا کا سب سے بڑا رشوت خور ملک - جیکی چن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

امریکہ - دنیا کا سب سے بڑا رشوت خور ملک - جیکی چن

امریکی میڈیارپورٹ کی جانب سے چین میں رشوت ستانی کے واقعات پرچراغ پاہالی و وڈ اداکارجیکی چن نے امریکہ پرجوابی وارکرتے ہوئے اس (امریکہ )کودنیاکارشوت خورترین ملک قراردیا ہے ۔ ہانگ کانگ میں سکونت پذیرہالی و وڈ اداکارجیکی چن نے چینی فینکس ٹی وی سے کہاکہ چین گزشتہ کئی سال سے بین الاقوامی طاقتوں سے رسہ کشی کرتا رہا ہے اورحال ہی میں اس نے ترقی کی ہے ۔ چین میں اگر رشوت ستانی ہے تویہ بشمول امریکہ،دنیاکے دیگرکئی ملکوں میں بھی ہے ۔ ’’ساؤتھ چائنامارننگ اسٹار‘‘کے مطابق جیکی چن نے یہاں تک کہہ دیاکہ امریکہ دنیاکاسب سے بڑارشوت خورملک ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ دنیامیں بدترین تعطل (رشوت)کہاں سے آیا۔ یہ (رشوت ستانی )دراصل امریکہ سے ساری دنیامیں پھیلی ہے اوراگرخودکسی ملک کے عوام ہی اپنے ملک کی تائیدنہیں کریں گے توپھرکون کریگا؟جیکی چن بالخصوص ان امریکی میڈیارپوٹس پرسخت برہم تھے جن میں بشمول وزیراعظم وین جیاباؤ،کئی چینی قائدین پرخطیراثاثے جمع کر لینے کا الزام عائدکیا گیا تھا۔ یہ خبربھی دی گئی تھی کہ چینی وزیراعظم وین جیاباؤ کے ارکان خاندان کے پاس 2.7ارب امریکی ڈالرمالیتی اثاثہ جات ہیں ۔ لیکن وین کے خاندان نے ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئے نیویارک ٹائمزکے خلاف مقدمہ دائرکرنے کی دھمکی دی ہے ۔ جیکی چن نے کہاکہ چین پرچینی لوگ تنقیدکر سکتے ہیں لیکن بیرونی افرادکوایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

Jackie Chan's Anti-Americanism: "America is the most corrupt country in the world!"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں