Iran Calls For Global Muslim Army
ایران کے وزیر دفاع نے مسلم ممالک کی ایک مشترکہ فوجی تنظیم تشکیل دینے کی اپیل کی ہے ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر یس ٹی وی نے یہ اطلاع دی ہے ۔ بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ’’ہم مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع کے مقصد سے مسلم ممالک کی مسلح افواج پر مشتمل ایک فوجی تنظیم کے قیام ک تجویز رکھتے ہیں ۔ مسلم ممالک کو تیسرے درجہ کی طاقت نہیں رہنا چاہئے بلکہ خود کو ایک اعلیٰ تر فوجی طاقت میں بدلنا ہو گا اور کسی بھی جارح طاقت کی اجازت نہ دی جاے کہ وہ اسلامی ممالک پر قبضہ کے بارے میں سوچ سکے ،،۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے قبل ازیں اگست 2012ء میں ملسم ممالک کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسلم ممالک کے مابین فلسطین کے دفاع کیلئے ایک مضبوط اور حکمت عملی پر مبنی دفاعی اتحاد تشکیل پاتا ہے تو صہیونی حکومت( اسرائیل) کے پاس فلسطینی مملکت کی قرارداد اور مطالبے کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔ وزیر دفاع ایران احمد وحیدی نے اسرائیل کو مسلم ملکوں کا بدترین دشمن قرار دیا اور اس کے خلاف مسلم ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر زوردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں