برازیل کے نائٹ کلب میں بھیانک آگ - 245 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

برازیل کے نائٹ کلب میں بھیانک آگ - 245 ہلاک

برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کی حالت اب بھی نازک ہے ۔ جنوبی برازیل میں سانتا مرایا شہر میں واقع کس نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب اسٹیج پر موجود بینڈ نے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کیا۔ برازیل کے صدر ڈلمارؤسف کے ترجمان کے بعد صدر اپنا چلی کا دورہ مختصر کر کے واپس وطن لوٹ رہے ہیں ۔ زیادہ تر اموات زہریلے دھوئیں کے باعث ہوئیں ہیں اور سینکڑوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ آگ بجھانے والے محکمے کے چیف گوئڈو دی میلو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فائر سروس متاثرہ نائٹ کلب میں ابھی لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا ہے ۔ آگ کے بعد کلب میں افراتفری کے باعث کچلے جانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ نائٹ کلب میں دو ہزار لوگوں کی گنجائش ہے اور سنیچر اور اتوار کی رات کو پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ متاثرہ نائب کلب میں امدادی سرگرمیوں کیلئے اس کی دیواروں کو توڑکر اندر داخل ہوا۔

Fire rips through crowded Brazil nightclub, killing 233

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں