تاجرین لالچ سے بچیں - مفتی اعظم سعودی عرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

تاجرین لالچ سے بچیں - مفتی اعظم سعودی عرب

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے تاجرین پر زوردیاکہ وہ لالچ سے بچیں اور کہا کہ ان کا منافع صد فیصد سے بڑھ گیا ہے ۔ امام ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں جمعہ کے خطبہ کے دوران انہوں نے تمام تاجرین پر زوردیاکہ وہ دھوکہ بازی یا قیمتوں میں الٹ پھیر سے اپنے آپ کوبچائے رکھیں اور کہاکہ شریعت اس طرح کے رویہ سے بازرہنے کی تاکیدکرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض تاجرین دانستہ طورپر غیر معیاری اشیاء کو درآمد کرتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرے بغیر اسے بھاری منافع کے تناسب سے فروخت کرتے ہیں ۔ مفتی اعظم نے تاجرین سے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ ایمانداری سے معاملات کریں ۔ انہوں نے مملکت میں فاسٹ فوڈ کی ہوٹلوں کی بڑی تعداد پر خدشات ظاہر کئے ۔ انہوں نے کہاکہ جاں تک عوام کی صحت کا معاملہ ہے خاص طورپر غذائی اشیاء کے استعمال میں ہوٹل کے ذمہ داران معیار کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ مفتی اعظم نے کہاکہ مملک میں وقتاً فوقتاً جو وبائیں پھوٹ پڑتی ہیں وہ اسی طرح کے غذا کے استعمال کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شریعت میں مقررہ وقت گذر جانے کے بعد غذا کی فروخت پر پابندی ہے مگر ہم نے میڈیا میں اس کا مطالعہ کیا کہ وقت گذرا ہو گوشت اور دیگر غذائی اشیاء ضبط کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ دھوکہ دہی مسلمانوں کا شیوہ نہیں ہے ۔ انہوں نے حدیث شریف کا حولہ دیتے ہوئے کہاکہ رسولؐ کا فرمان ہے ’’ جو کوئی دھوکہ دیتا ہے وہ ہم سے نہیں ،،۔

Businessmen shout avoid allurement - Saudi Grand Mufti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں