حسن والے تیرا جواب نہیں - گھرانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

حسن والے تیرا جواب نہیں - گھرانہ

نغمہ : حسن والے تیرا جواب نہیں
فلم : گھرانہ (1961)
نغمہ نگار : شکیل بدایونی
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : راجندر کمار، آشا پاریکھ
موسیقار : روی
یوٹیوب : Husn Wale Tera Jawab Nahi

حسن والے تیرا جواب نہیں
کوئی تجھ سا نہیں ہزاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں

تو ہے ایسی کلی جو گلشن میں
ساتھ اپنے بہار لائی ہو
تو ہے ایسی کرن جو رات ڈھلے
چاندنی میں نہا کے آئی ہو
یہ تیر نور یہ تیرے جلوے
جس طرح چاند ہو ستاروں میں

تیری آنکھوں میں ایسی مستی ہے
جیسے چھلکے ہوئے ہوں پیمانے
تیرے ہونٹوں پہ وہ خموشی ہے
جیسے بکھرے ہوئے ہوں افسانے
تیری زلفوں کی ایسی رنگت ہے
جیسے کالی گھٹا بہاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں

تیری صورت جو دیکھ لے شاعر
اپنے شعروں میں تازگی بھر لے
اک مصور جو تجھ کو پا جائے
اپنے خوابوں میں زندگی بھر لے
نغمہ گر ڈھونڈلے اگر تجھ کو
درد بھر لے وہ دل کے تاروں میں

حسن والے تیرا جواب نہیں
کوئی تجھ سا نہیں ہزاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں

Husn Wale Tera Jawab Nahi - Gharana (1961)

2 تبصرے:

  1. سید فضل اللہ مکرم

    گیتوں کا متن دینا کا شکریہ مگر بھای نغموں کا تعلق آواز سے بھی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. نغمے کا یو۔ٹیوب لنک بھی تو دیا گیا ہے۔ چیک کر کے دیکھئے

      حذف کریں