علامہ طاہر القادری اور حکومتی ٹیم میں معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

علامہ طاہر القادری اور حکومتی ٹیم میں معاہدہ

حکومت پاکستان نے آج آئندہ عام انتخابات سے قبل اتفاق رائے کے ذریعہ کارگزار وزیراعظم کا تقرر کرنے سے اتفاق کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کے ساتھ ہوئے ایک معاہدہ کے مطابق حکومت پاکستان میں 5نکاتی معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی علامہ طاہر القادری نے اسلام آبادمیں پارلیمنٹ کے قریب اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 5گھنٹوں کی طویل بات چیت کے بعد 11رکنی حکومت کی ٹیم اور طاہر القادری نے 5نکاتی معاہدے پر دستخط کئے ۔ حکمران پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی حلیف پارٹیوں نے علامہ طاہر القادری کے مطالبات کو تسلیم کیا۔ جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل اور انتخابی اصلاحات لانا شامل ہے ۔ اس معاہدے پر طاہر القادری کے علاوہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور حکومت کے مذا کراتی ٹیم میں شامل افراد نے دستخط کئے ۔ طاہر القادری نے کہاکہ یہ مذا کرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ یہ معاہدہ 3صحفات پر مشتمل ہے ۔ معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی16!مارچ سے پہلے کبھی بھی تحلیل کر دی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے تحلیل کے 90دن کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں ۔

Tehrik-e-Minhajul Quran chief Tahir ul Qadri announced to lift the four-day sit-in after he reached an agreement with the government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں