علی گڑھ - اے۔ایم۔یو لائرز فورم ویب سائیٹ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

علی گڑھ - اے۔ایم۔یو لائرز فورم ویب سائیٹ کا افتتاح

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کومبارکباددینی چاہئے جس نے ایسے ہونہاروکلاء دے ئے ہیں جوآج اس عہدے پرپہنچنے ہیں ۔ موجودہ وقت مقابلہ جاتی ہے اس لئے یونیورسٹی کوکوالٹی ایجوکیشن پرتوجہ دینی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہارسپریم کورٹ کے جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھا کرنے اے ایم یولائیرس فورم کے زیراہتمام ویب سئٹ لانچ کرنے کے دوران کیا۔ بطورمہمان خصوصی انہوں نے مزیدکہاکہ سرسیداحمدخاں کاخواب تھاکہ مسلمانوں،خواتین اوربچے مستفیض ہوں اورہرمضمون میں تعلیم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی ایک بڑادارہ ہے وہاں تقریباً28ہزار طلباء ہیں لیکن موجودہ دورمیں تعدادسے نہیں بلکہ کوالٹی سے کام چلے گا۔ جب اتنی بڑی تعدادمیں وہاں طلبہ ہیں توبڑی تعدادمیں جج بھی بننے چاہئے ۔ جسٹس اقبال انصاری نے موجودہ سماج کی صورتحال کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سوسائٹی میں تبدیلی لانے کے لئے مذہب اسلام فٹ ہے۔ سماج میں تبدیلی لانے میں وقت لگے گامگربحث کاسلسلہ جاری رکھناچاہئے ۔ جسٹس بدردریزنے فورم کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انگریزی بھلے ہی ہائی کورٹ میں بولی جاتی ہومگریہ ہماری مادری زبان نہیں ہے ۔ اردوکاتعلق صرف مسلمان سے نہیں بلکہ یہ ہندوستان کی زبان ہے ۔ یہ زبان ایران یاعرب سے نہیں آئح بلکہ اسی سرزمین پرپیدا ہوئی ہے ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرجنرل ضمیرالدین شاہ نے بھی فورم کی کارکر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آج قوم کوجس چیزکی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ تعلیم ہے ۔ زیادہ تعدادمیں اسکول،کالج کھلیں گے توتعلیمی دائرہ بھی بڑیگا اورتمام مسائل تعلیم حاصل کرنے کے بعدہی حل ہوں گے ۔

A.M.U lawyers forum website launched by justice tirath singh thakur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں