what is dsl connection
جب آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوتے ہیں تو آپ موڈیم لوکل ایریا نیٹ ورک( کیبل نیٹ) کیبل موڈیم یا DSL Connection کے ذریعہ ہی کنیکٹ ہوتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو DSL Connection کے بارے میں کچھ بتائیں گے ۔ DSL یعنی Digital Subsriber Line ایک بہت ہی ہائی اسپیڈ کنکشن ہے جو آپ کے گھر میں موجود فون کی تار سے دستیاب ہو سکتا ہے ۔ اس کے چند فائدے :۔ ٭ آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ رہتے ہوئے بھی اپنے فون کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ فون پہ بات کرنے سے آپ کا رابطہ انٹرنیٹ سے منقطع نہیں ہو گا۔ ٭ آپ کو ایک ریگولر موڈیم کے مقابل میں انتہائی زیادہ اسپیڈ ملے گی (یعنی 56 Kbs کی بجائے آپ 1.5Mbps کی رفتار حاصل کر سکیں گے ۔ )٭ جو کمپنی DSL Connection مہیا کرتے ہیں وہ عام طورپر DSL Modem خود ہی فراہم کرتی ہے اور انسٹالیشن کے چارجز ہی وصول کرتی ہے ۔ نقصانات: ٭ اس کے مرکزی دفتر سے دور ہونا اس کی رفتار کو کم کر دیتا ہے ۔ ٭ ڈیٹا وصول کرتے ہوئے اس کی رفتار زیادہ اور بھیجتے ہوئے کم ہوتی ہے ۔ ٭ اور سب سے بڑا Disadvantage یہ ہے کہ ابھی ہر جگہ دستیاب نہیں ہے ۔ آپ کو یقینی طورپر یہ معلوم ہو گا کہ ٹیلیفون تار میں آواز کو لے جانے کی صلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ پھر بھی کافی حد تک ایسی خصوصیت ہوتی ہے کہ جو استعمال نہیں ہورہی ہوتی DSL کنکشن اسی کو اپنے استعمال میں لاتا ہے یہ بینڈوڈتھ یا Range of Frequency ہی بہت اچھی رفتار فراہم کرنے میں معاون بنتی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں