mumbai electronic meter a must for auto taxi
ریاستی حکومت نے  بامبے  ہائی کورٹ سے  کہا کہ یکم مارچ 2013سے  ممبئی کی سڑکوں  پر بغیر الیکٹرانک میٹر آٹو رکشہ اور ٹکسی چلانے  کی اجازت نہیں  دی جائے  گی۔ ریاستی حکومت نے  دو رکنی بینچ کے  جج جسٹس دھننجئے  چندر چوڑاور جسٹس امجد سید کی عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے  کرایہ میں  اضافہ کے  خلاف ممبئی گراہک پنچایت کی عرضی پر سماعت کے  دوران حکومت نے  عدالت کو بتایا کہ آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے  میکانیکل میٹر کی جگہ الیکٹرانک میٹر تبدیل کرنے  کی تاریخ ٹرافک محیکمہ کو بھیج دی گئی ہے ۔ اس سے  قبل عدالت نے  آٹو رکشہ کیلئے  31مارچ 2013 اور ٹیکسی کیلئے  30اپریل 2013طئے  کی تھی۔ حکومت نے  عدالت سے  کہاکہ الیکٹرانک میٹر لگانے  کا کام فروری تک مکمل کر لیاجائے  گا۔ حالانکہ وکیل نے  کہاکہ طئے  شدہ تاریخ کے  بعد بھی اگر بغیر الیکٹرانک میٹر کے  آٹو رکشہ اور ٹیکسی چلتی ہے  تو اس پر سخت کار روائی کی جائے  گی۔ حکومت کی جانب سے  اس طرح کا موقف اس وقت آیا جب ہائی کورٹ نے  آٹو اورٹیکسی کیلئے  الیکٹرانک میٹر کا کام 15جنوری 2013 تک ختم کرنے  کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے  کہاکہ حکومت کا تاریخ کی توسیع کا جواز مناسب نہیں  ہے ۔ حکومت نے  عدالت سے  ڈیڈ لائن 31 جنوری سے  بڑھانے  کی درخواست کی تھی۔ 





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں