
اصل میں  Network کے  دو اقسام ہوتے  ہیں  ایک ہوتا ہے  Wired اور دوسرا Wireless۔ پہلے  میں  یہ بتاتا چلوں  کہ WLAN کیا ہے ؟ اگر صرف Network کے  ایسے  ہی عام معنی دیکھے  جائیں  تو نیٹ کے  معنی ہیں  جالی اور ورک تو آپ کو پتا ہی ہو گا لیکن کمپیوٹر میں  نیٹ ورک کہتے  ہیں  ایک سے  لے  کر بہت سارے  کمپیوٹرتاروں  یا کیبلس کے  ساتھ ایک دوسرے  سے  جڑے  ہوئے  ہوں  اور ایک دوسرے  کو انفارمیشن پاس کرتے  ہوں  اسے  نیٹ ورک کہا جاتا ہے ۔ ہاں  تو جی اب ہم واپس WLAN کی طرف آتے  ہیں  تو ہم تھے  WLAN کے  دواقسام پر جو تھے  ایک وائر لیس اور دوسری وائرڈ تو ان دونوں  میں  جو واضح فرق ہے  وہ ہے  کہ وائرڈ جو ہے  وہ کمپیوٹرس میں  تاروں  یا کیبلس کے  ساتھ تعلق یا کمیونکیشن پیدا کرتا ہے  جبکہ وائر لیس ریڈیو سگنلس کے  ذریعہ کمیونکیشن کرتا ہے ۔ آج کے  دور میں  جو سب سے  زیادہ وائرڈ نیٹ ورکنگ ٹکنالوجی استعمال ہوتے  ہیں ۔ انہیں  Ethernet کہتے  ہیں  جو ڈاٹا کیبل جن کو عام طورپر Ethernet Cable Network کہا جاتا ہے ۔ ان کو Cat 5 Cables بھی کہا جاتا ہے  جو کمپیوٹرس کو ایک ساتھ جوڑتی ہیں  اور دوسری کمپیوٹر ڈیوائس مل کر ایک نیٹ ورک بناتی ہیں  جبکہ وائر لیس اس کے  مقابلے  میں  نیا ہے  اور یہ تاریں  یا کیبلس استعمال نہیں  کرتا کمپیوٹرس کو ایک دوسرے  کے  ساتھ جوڑنے  کے  لئے  تاروں  کے  بجائے  یہ ریڈیو ویوز سے  کنکشن پیدا کرتا ہے  جیسا کہ کارڈ لیس فون۔ WLAN کیوں  پسند کیا جاتا ہے ؟ 
٭ ہر جگہ آسانی کے  ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ۔ 
٭ تیز اور بغیر کسی محنت کے  اس کو انسٹال کیا جاسکتا ہے ۔ 
٭ کیبلس کھریدنے  کا جھنجھٹ نہیں ۔ 
٭ کیبلس کھردینے  کا ٹائم بچتا ہے  اور توانائی بھی۔ 
٭ آسانی سے  ہر جگہ پھیلایاجاسکتا ہے  یا لے  جایا جاسکتا ہے ۔ 
وائر لیس نیٹ ورک بہت تیزی کے  ساتھ مشہور ہورہے  ہیں  اور اُن کی قیمتوں  میں  بھی کمی آ رہی ہے ۔ حاصل مقصد یہ ہے  کہ اُس میں  کیبل استعمال نہیں  ہوتیں  جس کی وجہہ سے  آپ وائرلیس چیزیں کہیں  بھی استعمال میں  لاسکتے  ہیں ۔ چاہے  وہ آفس ہویا گھر اور تو اور آپ انہیں  روڈ یا ویرانے  میں  بھی استعمال کر سکتے  ہیں ۔ ایسی صورت میں  جب وائر لیس نیٹ ورک موجود ہوتو ہمیں  کوئی ضرورت نہیں  ہونی چاہئے  کہ ہم ایک Ethernet Network کا استعمال کریں  اور تاروں  کو گھر کے  کمروں میں  پھیلاتے  پھریں  جبکہ آپ کہیں  بھی نیٹ ورک بناسکتے  ہیں  تاروں  کے  بغیر۔ باہر کے  ممالک میں  WLAN اب ہر جگہ موجود ہے  جبکہ ہمارے  ہاں  بہت کم ہے ۔ باہر WLAN اب ہر کام والی جگہ موجود ہیں  جیسا کہ کافی شاپس پر، کاروباری جگہوں  پر، ایرپورٹ پر اور جب آپ روڈپر ہوں  اور کچھ کام کرنا چاہتے  ہوں  تو آپ کیلئے  سب سے  بہتر چیزWLANہے ۔ 
introduction of wireless networking
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں