طالبان اور افغان حکومت مذاکرات سے امن کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

طالبان اور افغان حکومت مذاکرات سے امن کی امید

افغان حکومت ۔ طالبان مذا کرات سے امن کی امیدیں
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعرات کو جنگوں سے تباہ حال افغانستان میں 11 سال سے جاری امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تھکادینے والی جنگ کے خاتمے کیلئے کرزئی حکومت‘ طالبان سمیت افغان متحارب گروپوں کے نمائندوں کے پہلی بار مذا کرات نے امن کی امیدوں کو روشن کر دیا ہے ۔ فرانسیسی تھنک ٹینک فاونڈیشن فار اسٹرٹیجک ریسرچ( ایف آر ایس) کے زیر اہتمام اور افغان حکام کو سکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کرنے پیرس کے قریب نامعلوم مقامات پر افغان حکام اور طالبان کے نمائندوں شہبا الدین دلاور اور نعیم وردک سمیت دیگر جنگجو گروپوں کے نمائندوں نے بند کمرہ مباحثے میں شرکت کی۔ تاہم اعتمادسازی کے عمل کو سی بھی ممکنہ خدشات سے بچانے کیلئے تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ اس مذا کرے کا اہتمام کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مذا کرات کا مقصد غیر ملکی فوجوں کی 2014ء کے آخر میں مکمل انخلاء کے بعد قیام امن کی صورتحال اور ابھرتی ہوئی جمہوری حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کے حوالے سے افغان گروپوں کو ابتدائی طورپر قریب لانا ہے تاکہ ایک دوسرے کے خیالات کو سننے اور جاننے کا موقع ملے ۔

taliban afghanistan govt talks better hope

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں