syrian war on palestine camp
شامی باغیوں نے آج دمشق میں فلسطینیوں کے کیمپ پر قبضہ کرنے کیلئے پیشرفت کی۔ تاہم خوفناک جنگ چھڑگئی۔ یہ پناہ گزیں فوج کی جانب سے انہیں تخلیہ کا الٹی میٹیم دینے کے بعد کیمپ سے فرار ہو گئے ہیں ۔ بشارالاسد کی وفادار فوج نے دریں اثناء مشرقی غوتا علاقہ پر فضائی حملے کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوبی علاقہ پر بھی فضائی حملے کئے گئے ۔ یرموک کیمپ کے قریب باغیوں اور فوج میں خونریز جھڑپیں ہوئیں ۔ بعض فلسطینی جنگجوؤں نے حکومت حامی مقبول محاذ برائے فلسطینی نجات پر جارحانہ حملے کرتے ہوئے شدید دباؤ ڈالا۔ آزاد شامی فوج کی یرموک میں پیشرفت کے بعد سرکاری فوج نے فضائی حملے کئے یہ علاقہ عسکریت پسندوں کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اسد حکومت کا وفادار ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں