مسجد الحرام کے سابق امام کا انتقال پرملال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

مسجد الحرام کے سابق امام کا انتقال پرملال

عالم اسلام میں یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مسجد الحرام کے سابق امام و خطیب فضیلت الشیخ محمد عبداﷲ السبیل کا دوشنبہ کی شب مکہ معظہ میں انتقال ہو گیا۔ سابق امام حرم کعبہ کی نماز جنازہ حرم مکہ میں بعد عصر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صدر مفتی سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداﷲ نے پڑھائی اور ان کی تدفین جنت المعلی میں عمل میں آئی۔ شیخ محمد السبیل حرمین شریفین سے متعلق انتظامی ادارہ کی مجلس صدارت کے سربراہ کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے تھے ۔ گذشتہ چندماہ سے وہ شدید علیل تھے اور انہیں مصنوعی آلہ تنفس پر رکھا گیا تھا۔ سابق میں وہ مجلس علمائے اسلام اور فقہی کونسل کے سربراہ کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔ الشیخ محمد السبیل نے بحیثیت امام حرم کعبہ کئی مرتبہ ہندوستان کا دورہ بھی کیا اور وہ دو مرتبہ حیدرآباد کے علاوہ ریاست آندھراپردیش کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کر چکے ہیں ۔ جنہیں امارت ملت اسلامیہ کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔

imam haram shaikh sabeel is no more

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں