پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ایک مکان کے باہر کئے گئے خودکش بم حملے میں مخالف طالبان سرکردہ سیاستداں سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین یہاں جلسہ منعقد کر رہے تھے ۔ اس خودکش حملے میں اے این پی کے سینئر لیڈر احمد بلور اور سینئر وزیر صوبہ خیبر پختو نخوا شدید زخمی ہوئے ۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ بم بردار نے اس وقت حملہ کیا جب 69 سالہ بشیر احمد بلور مکان سے باہر جا رہے تھے ۔ انہیں زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ دواخانے کے عملے نے بتایا کہ اس حملے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسن اﷲ احسن نے دعوی کیا کہ یہ حملہ اس کے ایک رکن نے کیا ہے ۔ بلور کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ طالبان کے خلاف بیانات دیتے تھے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں