پاکستان میں قانون ناموس کے تحت گرفتار شدہ ایک شخص کو صوبہ سندھ کے ایک گاؤں میں واقع پولیس اسٹیشن میں زندہ جلادیا گیا۔ ایک ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم پولیس اسٹیشن میں گھر کر حملہ کر دیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ داڈو کے موضع سپتا میں پیش آیا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بے قابو ہجوم نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر اوسطاً 30سالہ عمر کے ایک غیر شناخت شدہ شخص کو زندہ جلادیا۔ پولیس نے بسی کے ساتھ یہ منظر دیکھتی رہی اور ہجوم کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ موضع سیتا میں ایک مسجد کے امام عثمان مینن نے میڈیا سے کہاکہ اس شخص کو ہجوم نے گھسیٹنا شروع کر دیا۔ ایسا ہوتا ہے کہ یہ شخص مسافر تھا اور مسجد میں رات کا قیام کرنا چاہتا تھا۔ عثمان مینن نے کہاکہ اس شخص نے جمعرات کی شب اس مسجد میں نماز عشاء ادا کی اور رات کا قیام کیا لیکن نماز فجر کیلئے مسجد میں مصلیوں کی آمد پر وہاں قرآن پاک کے نسخے جھلسی حالت میں دستیاب ہوئے ۔ مقامی افراد کو شبہ ہے کہ یہ شخص ہی اس گستاخانہ حرکت کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس وقت ہی مسجد میں تنہا مقیم تھا۔
2012-12-23
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں