بدعنوان اور نااہل سیاستدانوں کا دور ختم - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-23

بدعنوان اور نااہل سیاستدانوں کا دور ختم - عمران خان

پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ اب بدعنوان اور نا اہل سیاستدانوں کا زمانہ ختم ہو گیا اور عزم کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برسر اقتدار آتی ہے تو وہ ملک کی لوٹی گئی دولت کو واپس لے کر آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں اب حرص و طمع رکھنے والے اور شاطر سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہو گی اور تمام سیاستدانوں کو محاسبہ کا پابند بنایا جائے گا۔ ڈیلی ٹائمز نے عمران خان کے حوالے سے یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اب وقت بدل گیا ہے اور عوام بھی بدل گئے ہیں ۔ اب آصف زرداری اور نواز شریف کو حکومت کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ انہیں تحریک انصاف اور عوام کے روبرو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ عمران خان نے ایک بار پھر اپنی بات داہرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی جس دولت کو لوٹ لوٹ کر بیرون ممالک کے بینکوں میں رکھا گیا ہے وہ دولت بھی پاکستان واپس لائی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ( نواز) دونوں نے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں