راجمندری۔20 ڈسمبر۔ایس این۔ مشرقی گوداری کے ایک خانگی کالج کے ہاسٹل میں سمیت غذا سے تقریبا 100 طلبا متاثر ہوگئے جنہیں بعد میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔یہ واقعہ سری چینتینہ جونئیر کالج گوداوری گنٹہ میں کل رات پیش آیا۔ پولیس کےمطابق اس ہاسپٹل میں تقریبا 300 طلبا مقیم ہیں۔ جنہوں نے کالج کینتین میں غذا کے استعمال کے بعد بے چینی اور قئے کی شکایت کی۔فوری ان سب کو دواخانہ شفٹ کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ صبح میں تیار کی گئی غذا شام میں دی گئی، اور یہ واقعہ پیش آیا۔ 300 کے منجملہ 200 طلبہ کو علاج کے بعد دواخانہ سے فارغ کیا گیا، جبکہ 100 طلبہ ابھی بھی دواخانہ میں شریک ہیں۔کالج حکام نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔یہ واقعہ نہایت افسسوسنا ک ہے ، ارباب مجاز کو ایسے واقعات پر گہری نظر رکھنی چاہئے۔
2012-12-21
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں