جگن کی درخواست ضمانت پر پیر کو فیصلہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

جگن کی درخواست ضمانت پر پیر کو فیصلہ متوقع

حیدرآباد ۔20 ڈسمبر۔ایس ۔این۔
وائ ایس آر کانگریس پارٹکے سربراہ جگن موہن ریڈی کے مستقبل کے تعلق سے پیر کو فیصلہ متوقع ہے۔ جگن کی دستوری ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ میں مباحث آج مکمل ہوگئے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ پیر تک ملتوی کردیاہے۔ جگن غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ جگن کا کہنا ہے کہ انکے خلاف مقدمات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ہائی کورٹ نے فریقین سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ پیر تک کے لئے محفوظ رکھا ہے۔ جگن ریڈی کو 27 مئی کو عدالتی تحویل میں لیا گیا تھا۔ سی بی آئی کے نمائندے اڈیشنل لالیلٹسٹر جنرل ہرین پی راول نے کہا کہ جگن کی درخواست ضمانت اسلئے اپروو نہیں ہوسکتی کیونکہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں