آدھار کارڈ کے حصول میں غفلت مہنگی پڑ سکتی ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

آدھار کارڈ کے حصول میں غفلت مہنگی پڑ سکتی ہے

حیدرآباد۔20 ڈسمبر۔ ایس۔این۔
حکومت نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے 51 اضلاع کی نشاندہی کی ہے، لیکن ذرائع نے کہا کہ حیدرآباد کے مسلم اکثریتی علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہاں سے انکا کوئی سیاسی مفاد وابستہ نہیں ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ آدھار کارڈ کی تقسیم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ مسلم ایریاز کے عوام کی شکایت ہے کہ انہیں ابھی تک آدھار کارڈ موصول نہیں ہوا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے نقد رقم کی راست منتقلی اسکیم پر عمل آوری شروع ہوجائیگی۔ بہرحال آدھارکارڈ کا معاملہ نہایت سنگین ہے، اور مسلم بیلٹس کو چاہئے کہ اس حوالے سے متوجہ رہیں ورنہ مستقبل میں انہیں بنا آدھارکارڈ ہر معاملہ میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں