ملائم مسلم ریزرویشن معاملہ میں بی جے پی کے نشانے پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

ملائم مسلم ریزرویشن معاملہ میں بی جے پی کے نشانے پر

نئی دہلی۔21 ڈسمبر۔آئی این۔
ریزرویشن کے حوالے سے ملائم کے مسلمانوں کو سپورٹ کو لیکر بہوجن سماج وادی پارٹی بی جے پی کے نشانےپر آگئی ہے۔

دلتوں کو پرموشن میں ریزرویشن کے حامی بی جے پی کے ترجمان روی شکنر پرساد نے مسلمانوں کو ریزرویشن دئے جانے کے مطالبہ پر شدید تنقید کی۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ وہ جب درج فہرست ذات و قبائل کو پروموشن می ریزرویشن دئے جانے کی مکالفت کررہے ہیں تو مسلمانوں کیلئے کس بنیاد پر ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملائم سنگھ یادو کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اور ووٹ بنک کی سیاست چلانے کا الزام لگایا۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ووٹ بنک تو ساری ہی سیاسی پارٹیا چلارہی ہیں، کانگریس، بی جے پی سمیت تماری پارٹیوں میں کونسی ایسی پارٹی ہے جو کہ ووٹ بنک کے بنا صرف عوام کے مفاد کے لئے کام کرتی ہیں۔۔۔یہ تو عوام کا ایک خواب ہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں