نئی دہلی۔21 ڈسمبر۔آئی این۔
کانگریس کے جوا سوال لیڈر راہول گاندھی نے جہاں ایک جانب مسلم وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر تین ماہ میں کانگریس کی مختلف تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کرائینگے۔ وہیں اس الزام کی بھی سختی کے ساتھ تردید کی کہ کانگریس اور بی جے پی کے طریق کار میں کوئی فرق نہیں۔
واضح رہے مسلم تنظیموں کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران کہدیا تھا کہ کانگریس اور بی جے پی کے طریقہ کار میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اس سے پہلے مسلمانوں کو انساف دلانے کے لئے جمعہ کو سابق وزیر سلیم اقبال شیروانی کی قیادت میں ملی تنظیموں کا ایک وفد کانگریس کے جنرل سکریٹری راہل گاندھی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کیا تھا اور انہیں اس دوران ایک 10 نکاتی میمورنڈم بھی پیش کیا گیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں