سوات - ملالہ کالج کے سابقہ نام کی بحالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

سوات - ملالہ کالج کے سابقہ نام کی بحالی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گرلز کالج کا پرانا نام بحال کروانے کے حق میں طلبہ کے مظاہروں کے بعد کالج کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ خواتین میں حصول تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ کی خدمات کے اعتراف میں خیبر پختو نخوا کی صوبائی حکومت نے حال ہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج سیدہ شریف کا نام تبدیل کر کے ملالہ ڈگری کالج رکھا تھا۔ نام کی اس تبدیلی پر اس کالج کی طالبات نے ماہ رواں کے آغاز میں مظاہرہ کیا تھا اور نام تبدیل کرنے کیلئے حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔ طالبات کا مطالبہ تھا کہ ملالہ یوسف زئی سے منسوب کئے جانے والے گرلز کالج کا پرانا نام بحال کیاجائے ۔ ان طالبات کا موقف تھا کہ کالج کو ملالہ سے منسوب کر کے ان کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں ۔ مظاہرہ کے دوران ڈگری کالج کی طالبات نے کالج کی دیواروں پر چسپاں ملالہ کے پوسٹر پھاڑے اور ان پر کیچڑا مل دی تھی۔ اب انتظامیہ نے اگرچہ کالج کے مرکزی دروازے پر تحریر نئے نام پر سیاہی پھیر دی ہے لیکن سرکاری طورپر نام کی تبدیلی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے طالبات کو مطلع کیا ہے کہ کالج کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔

sawat malala college renamed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں