18/دسمبر اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
شمالی مغربی پاکستان کے شہر پشاور میں فضائیہ کے ایک اڈہ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ 10عسکریت پسندوں میں سے 6 اس کوشش میں ہلاک کر دئیے گئے ۔ عسکریت پسندوں کا تعلق روسی جمہوریتوں اور وسطی ایشیائی ممالک سے تھا۔ ہلاک ہونے والے 5عسکریت پسندوں میں ایک پاکستانی، ایک داغستانی، ایک کرغیزستانی، ایک چیچنیائی اور ایک ازبکستانی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ میاں افتخار حسین نے کہا تھا کہ تمام دہشت گردوں کی جو ہلاک ہو گئے شناخت ہو چکی ہے ۔ یہ واقعہ دیہات پاوا کا میں پیش آیا۔ دہشت گردوں کے خون کے نمونے حاصل کر کے ڈی این اے ٹسٹ کیلئے بھیجے جا چکے ہیں ۔ تمام دہشت گردانتہائی تربیت یافتہ معلوم ہوتے تھے ۔ وہ دبابہ شکن زمینی سرنگوں اور دھماکو مادوں سے بھری ہوئی دو گاڑیوں کے ساتھ حملہ کرنے آئے تھے ۔ peshawar airbase attack
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں